واشنگٹن(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز کے موقع پر ان کے سعودی ہم منصب محمد الجدان نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کا عزم کیا۔ سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ، باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات دونوں ممالک کی معیشتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...