اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔ صدر مملکت نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت کے بحالی کیلئے طویل جدو جہد کی۔ صدر نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، جمہوریت کیلئیان کی قربانیوں اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمرانہ حکومت کے ظلم و جبر کا ہمت اور بہادری سے مقابلہ کیا، وہ مادر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں ان کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...