اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی تاریخی جدوجہد کا آغاز میری والدہ شہید بینظیر بھٹو نے کیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو پاکستان میں بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے لیکن ہم پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ رواں سال سامنے آنے والے نئے کیسز کے پیش نظر تازہ عزم کی ضرورت ہے، بینظیر بھٹو نے اپنی حکومت میں سخت مخالفت کے باوجود انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا اور اْنہوں نے سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ بی بی آصفہ بھٹو پاکستان میں پولیو ویکسین حاصل کرنے والی پہلی بچی تھیں۔اْنہوں نے کہاکہ رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز پر تشویش ہے، آج ہمیں مل کر کھڑا ہونا ہو گا تاکہ کوئی بچہ پولیو کا شکار نہ ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انسداد پولیو مہم صرف صحت مہم نہیں بلکہ قومی مشن ہے،ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کیلئے پولیو سے پاک پاکستان کا وعدہ کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...