اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پاکستان میں پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 1994ء میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کیا تھا۔شیری رحمن نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پولیو کیخلاف قوم کو متحد دیکھنا چاہتی تھیں، اْنہوں نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پیغام دیا کہ ویکسین محفوظ ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے، رواں سال پولیو کے کیس تشویش ناک حد تک بڑھ رہے ہیں، اس سال اب تک 40 پولیو کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ حالیہ مہینے میں10 لاکھ سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے۔اْنہوں نے کہا کہ پولیو کو شکست دینے کیلئے ہر بچے تک ویکسین پہنچانا نہایت ضروری ہے، والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے بر وقت پلائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...