پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے علمائے کرام سے گزارش کی ہے کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔علی امین گنڈاپور نے پولیو کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو مہم ضروری ہے، اس کیلئے صوبے میں چلینجز ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، کسی گھر میں ایک معذور بھی ہو تو یہ پورے خاندان والوں کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کیا جائے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔اْنہوں نے کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، ان علاقوں کو زیادہ توجہ دیں گے جہاں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کو معذوری سے بچانا بھی ان کی زندگی بچانے کے برابر ہے، پولیو کا خاتمہ پوری قوم کی جنگ ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد...
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا ایک تاریخی سنگ...
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس...
تحریک انتشار سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی ناکامی اور...
سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی...
کراچی(این این آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز...
پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 59...
کراچی (این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی...