اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے وفاقی وزراء کی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران نقصان کے جائزے کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے وفاقی وزراء کی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر اعظم نے کہاکہ کمیٹی آئندہ چار دن کے اندر تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے،4 اگست کو کمیٹی کی سفارشوں کی روشنی میں قلیل مدتی، وسط اور طویل مدتی جامع پلان تشکیل دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ متاثرہ،زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ تک کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہاکہ کچے اور پکے مکانات کی علیحدہ امداد کو ختم کرکے تمام متاثرہ مکانات کیلئے ایک جیسی امداد فراہم کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کیلئے 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت اس قدرتی آفت کے اثرات سے نبٹنے کیلئے صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان ہم سب کہ ذمہ داری ہے، باہمی معاونت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرینگے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قومی و صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیاں ڈزاسٹر مینجمنٹ کی بجائے ڈزاسٹر رسک مینجمنٹ کی حکمتِ عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ قائم کرکے مالی معاونت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کریں۔ شہباز شریف نے کہاکہ کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں موجود فنڈ کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت معزز عدالت کو خط لکھے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کی ایک حقیقت ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت پوری دنیا میں تباہی برپا رہے ہیں،بارشوں اور سیلاب کے دوران پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی امدادی کاروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...