اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے قانون سازی کی جائے گی، جب تک پارلیمنٹرینز بامقصد ترقیاتی اہداف میں مشغول نہیں ہوں گے اس وقت تک ترقی کا کوئی ایجنڈا حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم نے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال زیادہ بارشیں ہوئیں، اس وقت ملک میں شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ جمعرات کو یہاں پائیدار ترقیاتی اہداف پر دو روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کی پہلی پارلیمنٹ تھی جس نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو ادارہ جاتی شکل دی، آج اس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے، یہی اس کی اصل روح ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے 2016ء میں پارلیمان کے اندر ایس ڈی جیز قائم کیا، اس کے اندر پپس کے دفاتر قائم کر کے اسے متحرک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے ایس ڈی جیز کے لئے جو کاوش انجام دی، آج اس کے اثرات سب کے سامنے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹرینز اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے مشغول نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک کسی بھی ترقیاتی ہدف کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پائیدار ترقیاتی اہداف سے آگے بڑھ رہی ہے، 2022ء سے 2030ء تک ایس ڈی جیز کی مانیٹرنگ اور جائزہ لیا جائیگا کہ ٹارگٹس کس طرح پورے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز کا فریم ورک پوری دنیا سمیت ہمسایہ ممالک میں بھی کام کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس وقت ملک شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، بلوچستان بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...