کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامک ملک ہے اور یہاں چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان مسلم آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے، جب آپ اتنے بڑے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں اور پھر ڈیفنس کے علاقے میں چھوٹے اور چست کپڑے پہن کر نکلیں گے تو یہ آپ کا قصور ہوگا۔اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا حق بنتا ہے، جب آپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی ہے تو لوگوں کا حق بنتا ہے وہ گالیاں بھی دے سکتے ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ پبلک پراپرٹی ہو، آپ نے ڈالا ہے تو پھر سننے اور برداشت کرنے کی ہمت بھی رکھو۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگوں کو نظر نہیں آؤ، تھوڑا بہت خیال رکھ لو تو اچھا ہوگا، ایسا نہیں ہے میں ماڈرن کپڑے نہیں پہنتی، جتنے پہنتی ہوں اتنی تنقید بھی کی جاتی ہے۔مائرہ خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو کیوں منع کریں، وہ لوگ اتنے اچھے نہیں لگتے، گھر میں بیٹھے ہیں باپ نے منع کیا ہے وہ کچھ کر نہیں سکتے اس لیے جلن اور حسد میں لوگ کمنٹ کریں گے، تو ٹھیک ہے لوگوں کو کرنے دو، انہیں مزے کرنے دو اور یہ بات میں نے بہت دیر سے سیکھی ہے، میں تنقید کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...