لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے۔حال ہی میں انعم تنویر نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر، نجی زندگی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کیسوال جواب کے سیگمنٹ میں اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا، پتا نہیں کیوں ڈر لگ رہا ہے، شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا۔انعم کا کہنا تھا کہ جس کا جواب میرے پاس نہیں ہے اگر اللہ ہی میرے دل ڈال دے تو میں شادی کروں، مجھے بس ایک اچھی شخصیت کے حامل شخص کی تلاش ہے جو میرے کام کو سراہے۔شوہر میں پائی جانیوالی خوبیاں بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا شوہر ایسا ہو جو ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر میری مجبوری کو سمجھتا ہو، جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، احساسات کو سمجھے، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...