کراچی (این این آئی)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو دونوں میچز میں شکست دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے تیاری پوری کی تھی، بطور کرکٹر ہم لوگوں کے لیے بہت اچھا ہوا اور پاکستان جیتا۔سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ایک نئی اسپرٹ تھی کچھ لڑکوں کا کم بیک تھا، کچھ لڑکے نئے کھیل رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نعمان علی، ساجد خان اور کامران غلام نے اچھا پرفارم کیا، کامران غلام نے مشکل وکٹ پر اسکور کیا۔ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے آخری لمحات میں سیٹ ہوگیا تھا، آخری لمحات ٹیم کے لیے اہم تھے، اسٹرائیک تبدیل کرنا میری اسٹرینتھ ہے۔سعود شکیل نے بتایا کہ نعمان اور میں نے طے کیا دس دس رنز کی پارٹنرشپ لے کر چلیں گے، میری اننگز میں ساجد خان اور نعمان علی کی بیٹنگ بہت اہم رہی، پاکستان ٹیم میچ جیت جائے میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر اننگ وہ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، میں بیس سے تیس رنز بناؤں اور پاکستان میچ جیت جائے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔سعود شکیل کا کہنا تھا کہ گال ٹیسٹ میں دوسو رنز کیے تھے وہاں کی پچ کی کنڈیشن پنڈی جیسے تھی، اصل کامیابی ہوتی ہے پاکستان میچ جیتے نہ کہ ذاتی پرفارمنس۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بڑا کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، جنوبی افریقہ کی سیریز بہت دور ہے، وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق دیکھیں گے۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...