اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دئیے۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، کے پی سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی مکمل نہیں، الیکشن کمیشن مخصوص نشست پر فریق بن گیا، اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں، یہ آئینِ پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ ایوان مکمل کرنے کے لیے خیبر پختون خوا سے سینیٹ الیکشن کرائیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اس ملک میں نہ آئین، نہ سپریم کورٹ کی وقعت ہے، بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی غیر متعلقہ ہوتے تو لوگ اس پر بات نہیں کرتے، ملک میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت تو ساڑھے 3 سال رہی، واضح ہے کہ بگاڑ کس نے پیدا کیا، 26 ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی، ہم نے وہ قانون پاس کیے جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں، قانون پاس کر کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ہم ایک سال سے دربدر پھر رہے ہیں، ہماری فیملیز تباہ ہو گئی ہیں، جبر سے کسی کی وفاداری خریدنا اچھا نہیں، ہمارے ایک ساتھی نے ہمارے ایک اقلیتی رکن کو فون کیا کہ اتنے پیسے لے لو، ہمارے اقلیتی رکن نے کہا کہ میرے مذہب میں اس کی اجازت نہیں جس پر مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ آپ آفر کرنے والے کا اور دوسرے رکن کا نام بتائیں، یہ سب لوگوں کو خود اغواء کر کے خیبر پختون خوا لے گئے تھے۔چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ناصر بٹ کا مائیک بند کر دیں۔شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بجلی کاٹی گئی، اخبار بند کیا گیا، بیٹوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، ان کو باہر نہیں نکلنے دیتے، ہم فسطایت کی طرف جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اے این پی زوال کا شکار ہے تو اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ایمل ولی خود تو بلوچستان سے سینیٹر بن گئے، آپ سیاسی طور پر لڑیں، کے پی کے عوام ہم سے خوش نہیں ہوں گے تو وہ ہمیں باہر پھینک دیں گے، 26 ویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی اور 27 ویں کی بات ہو رہی ہے، یہی قوانین کل آپ کے گلے میں ہوں گے، سوچ سمجھ کر قانون سازی کریں، آپ اپنے ہی جال میں پھنسیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...