صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے

0
102

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم ترین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، صدرمملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقات بھی طے ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری 4 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہے، صدر زرداری 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر پر مشاورت ہو گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا۔