راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردیں، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کے لیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایواب، شبلی فراز ، شیخ رشید اور راجہ بشارت سمیت دیگر رہنما پیش ہوئے۔عدالت نے راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان کے نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی، بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر 8 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔یاد رہے کہ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام اّباد پولیس سے کہہ دیا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو...
شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی،ہانیہ عامر
کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالی کو...
فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ،شہد ،زیتون ، کھجورکھانا میرے معمول میں شامل...
لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ و میزبان فضا ء علی نے کہا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور اس...
شوبز کو خیر باد نہیں کہا ،حالات کے پیش نظر عارضی کنارہ کشی اختیار...
لاہور(این این آئی) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حالات کے پیش نظر عارضی طو...
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...