بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے ساتھ بیجنگ میں ایک چائے کی نشست پر ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر فن لینڈ کے صدر سٹب کے ہمراہ موجود ہیں۔بد ھ کو چینی میڈ یا کے مطا بق پھنگ لی یوان نے کہا کہ اگلے سال چین اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ دونوں فریق آرٹ اوربرفانی کھیلوں کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کریں گے اور فریقین کے درمیان دوستی کو مسلسل فروغ دیں گے۔پھنگ لی یوان نے سوزانا کی فعال فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ چین اور فن لینڈ مفید تجربات شیئر کر سکتے ہیں۔ سوزانا نے دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پھنگ لی یوان کی دیرینہ وابستگی کی تعریف کی اور فن لینڈ اور چین کے درمیان ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ دینے اور فریقین کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...