تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ تعیناتی بھی عارضی ثابت ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے نعیم قاسم کے حزب اللہ کا سربراہ بننے پر کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی،نئے سربراہ بھی زیادہ عرصے تک نہیں رہیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کی تصویر اور سربراہی کے اعلامیے کو شیئر کرتے ہوئے کہی۔یوو گیلنٹ نے اپنی یہ ٹوئٹ عبرانی زبان میں کی جو کہ اسرائیل کی قومی زبان ہے جس پر اسرائیلی صارفین نے بھی حزب اللہ کے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی کو سراہا۔حیران کن طور پر ضابطہ اخلاق کی اس سنگین خلاف ورزی پر بھی یہ ٹوئٹ حذف نہیں کی گئی جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانبداری کا کھل کر اظہار ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...