سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد

0
64

اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو قائمقام صدر نے دیوالی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام میں کہاکہ پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ، امن، خوشحالی اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔ قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان میں دیوالی کی خوشیاں منانا مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی عکاس ہے۔ قائمقام صدر نے کہا کہ دیوالی تاریکی پر روشنی کی فتح اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں دیوالی کا تہوار منانا ہمارے ثقافتی تنوع کی علامت ہے، آئین ِ پاکستان تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔