کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 36ویں روز بچوں کیلیے تھیٹر پلے ”علی اور ڈریگن” پیش کیا گیا۔تھیٹر پلے ”علی اور ڈریگن” آڈیٹوریم ون میں پیش کیا گیا جس میں مختلف اسکولز کے طلباء اور طلبات نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔تھیٹر عظمیٰ سبین نے لکھا، موسیقی معروف میوزک کمپوزر ارشد محمود کی تھی جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں حارث خان، ارم بشیر، احمر حسین، حماد خان، فراز چھوٹانی، زوبی فاطمہ، حسن عالم اور آصف شہزاد شامل تھے۔”علی اور ڈریگن” کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا، تھیٹر پلے کی کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک بولی بادشاہ کی حکمرانی میں لوگ ایک ڈریگن سے دوچار ہیں جو ان کے کھیتوں کو تباہ کرتا ہے اور انہیں بھوک کے دہانے پر چھوڑ دیتا ہے۔اپنی رعایا کو بچانے کیلیے بیچین بادشاہ ہر اس شخص کیلیے ایک بڑے انعام کا وعدہ کرتا ہے جو اس درندے کو شکست دے سکتا ہو۔ ایک بہادر نوجوان علی اور ہنر مند شاہی باورچی شاہین ایک ساتھ مل کر ڈریگن کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کیلیے ایک جرات مندانہ جدوجہد کا آغاز کرتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ وہ اپنی سرزمین پر امن اور خوشحالی بحال کر سکیں گے۔بچوں نے ڈرامہ بیحد پسند کیا اور خوب تالیاں بجا کر تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...