اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔انہوںنے کہاکہ 3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فی صد کم ہو گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب 38 فی صد مہنگائی بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ فارن ریزرو کم ہوں گے تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...