کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دور ان متاثرین کور فوری معاوضے کا حکم دیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے۔وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے ۔ ائیرپورٹ پر چیف سیکرٹری نے انہیں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ گئے اور سیلاب سے متاثرہ علاقے خشنوب کا دورہ کیا۔صوبائی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں کے دوران جاں بحق افرادکے ورثا کو معاوضے کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ چیلنج بڑا ہے لیکن اس کا مل کر مقابلہ کریں گے، بحالی اور امداد کے لیے ین ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہاہ کہ انسانی جانوں کے نقصان کیساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا، علاقے میں میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے، حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کے لیے پرعزم ہیں، آخری گھر جب تک آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...