لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیویلپمنٹ (افاد) نے کہا ہے کہ پنجاب میں تقریباً 14 لاکھ کسانوں نے 19 ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل ایگریکلچر پروجیکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی ماہرین سے فصلوں سے متعلق مشورے اور رہنمائی حاصل کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صلاح، مشورے سے متعلق ڈیجیٹل ایگریکلچر پروجیکٹ فصلوں کی کاشت کے ہر مرحلے کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں زمین کی تیاری، بیجوں کا انتخاب، بہترین پیداوار کیلئے فصل بونے سے لے کر کھاد ڈالنے، کھیتوں کو سیراب کرنے اور بیماری پر قابو پانے کے طریقے شامل تھے۔افاد نے اپنے بیان میں کہا کہ کسانوں کو کمرشل مصنوعات کے بجائے وافر مقدار میں دستیاب جانوروں کی کھاد، تمباکو اسپرے اور کیڑے مارنے کے لیے قدرتی ادویات و اشیا کا استعمال کرتے ہوئے فصلوں کی بہتری کے بارے میں تجاویز بھی دی گئیں۔موسمیاتی پیشن گوئی ایپلی کیشنز نیٹ ورک کے ساتھ شراکت میں موسم کی پیش گوئی سے متعلق ایک لوکل سسٹم تیار کیا گیا تاکہ کسانوں کو موسمی حالات سے متعلق با خبر اور آگاہ رکھا جاسکے۔بیان میں کہا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت اب تقریباً 2 لاکھ کسانوں کو باقاعدہ اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری وائس نوٹس موصول ہو رہے ہیں،ان اپ ڈیٹس اور مشوروں میں بیج کب لگانا ہے اور سیلاب کو کھیتوں سے نکالنے کے لیے راستے بنانے کے طریقے بھی شامل ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ کپاس کے مزید 3 لاکھ کسانوں کو ماحول دوست کیڑوں کے انتظام کے طریقوں کے بارے میں مشورے موصول ہو رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ایگریکلچر پروجیکٹ کاشتکاروں کو کورونا بحران کا مقابلہ کرنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔پروگرام کا مقصد کورونا کے دوران سامنے آنے والے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا تھا، ان چیلنجز میں ایسی روایتی زراعتی اشیا کا متبادل تلاش کرنا جو وبائی مرض کے دوران دستیاب نہیں تھیں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...