اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور طویل مدتی بنیاد پر آفات کی تیاری میں مالی اور تکنیکی معاونت کے حوالے سے ایشیائی انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے کردارکوسراہتے ہوئے پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کے عمل کوتیزکرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب سے منگل کویہاں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی ، وفد کی قیادت بینک کے نائب صدر برائے کلائنٹ ریجن و پراجیکٹ فنانس گلوبل کانسٹنٹن لمیتووسکی کر رہے تھے۔ملاقات میں بینک کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں بینک کے پورٹ فولیو میں شامل مختلف سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ بینک کی جانب سے پاکستان میں پانی سے بجلی کے پیداوار، سڑکوں وشاہرات، ٹرانسپورٹ شعبہ، شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے، وبائی امراض، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے سیلابی آفات سے نمٹنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ملاقات میں جاری منصوبوں پرپیش رفت اور مالی معاونت کوبجلی کی پیداوار سے لیکرترسیل وتقیسم نظام تک منتقل کرنے کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جسے ترسیل کے نظام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔بینک کے وفد نے پاکستان کو اہم شراکت دار ملک قراردیتے ہوئے پاکستان کی ترقیاتی اہداف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کیلئے بینک کی عزم کا اعادہ کیا، بینک کی جانب سے اس ضمن میں پالیسی اور بجٹ کی سطح پر معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بینک کی جانب سے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور طویل مدتی بنیاد پر آفات کی تیاری میں مالیوتکنیکی معاونت کوسراہا۔وزیرخزانہ نے پاکستان میں بینک کے منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور جاری منصوبوں کیلئے فنڈز کی تیز رفتار فراہمی پرزوردیا۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں بینک کے صدر، جن لیکون سے ہونے والی اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ اس ملاقات میں پاکستان کی مالی معاونت کو وسیع کرنے کے لئے پانڈا بانڈ کے اجراء کی بات ہوئی تھی جس میں بینک کی جانب سے جزوی ضمانت کے ذریعے عملدرآمد کی تجویز پیش کی گئی تاکہ مارکیٹ کو ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے۔ ملاقات میں ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...