ایران کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

0
44

اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا دفتر آمد پر استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے تجارت، معیشت، توانائی اور مشرق وسطی میں جاری پیش رفت پر خصوصی توجہ کیساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔