اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ نوجوان اپنی محنت، لگن و عزم سے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں گے، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،حکومت نے فلسطین کے 200طلبہ کو پاکستانی اداروں میں داخلے دئیے ،پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتا ہے۔ منگل کو نیشنل یوتھ سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پر رکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کو قائداعظم نے تعبیردی، برصغیر کے نوجوانوں نے جدوجہد آزادی میں قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کر کامیابی حاصل کی۔ نوجوانوں نے قائداعظم کے پیغام کو برصغیر کے ہر کونے تک پہنچایا اور مسلمانوں میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوان ہر فورم پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان میں عالمی منظرنامے کو منفرد انداز میں ڈھالنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب اور طوفانوں کی شکل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی وجہ سے ہمیں بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی نوجوان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان صنفی مساوات، صحت کی بہتر سہولیات اور ملک اور خطے کے عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے ہی مسلمانوں کے لئے ایک الگ ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اس ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے پاس نہ صرف صلاحیت ہے بلکہ وہ دنیا کے مستقبل کو نئی شکل دے سکتے ہیں کیونکہ ہم انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ لڑکیاں بھی قوم کی تعمیر کے عمل میں زیادہ موثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل فیلڈ میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کی مدد کے لئے پوری طرح باخبر اور تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کو مزید فعال بنانے اور فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے عمل میں نوجوانوں کو کردار دینے کی ضرورت ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان نے200 فلسطینی میڈیکل طلبا کو پاکستانی اداروں میں داخلہ دیا، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اس کی افواج جنگی جرائم میں ملوث ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان 1967 سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پرامن دنیا کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے درحقیقت اسرائیلی افواج کے جنگی جرائم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے نوجوانوں کو دنیا بھر کے نوجوانوں کی طرح یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...