لاہور(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیاں بتا دیں۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بہت سارے رشتے آتے رہے ہیں، پہلے میں صاف انکار کر دیتی تھی اور کہتی تھی کہ ابھی مجھے شادی نہیں کرنی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں گزشتہ دو اڑھائی سال سے شادی کا سوچ رہی ہوں اور میرا خیال ہے اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو شادی کی جا سکتی ہے، یہ اچھا عمل ہے۔شوہر میں پائی جانیوالی خصوصیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو سمجھدار ہو، ذہنی طور پر پختہ ہو اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ شوبز کے معاملات کو سمجھتا ہو تاکہ مجھے شادی کے بعد مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی، اس لیے ایسے شخص سے شادی کروں گی جو شوبز کو سمجھتا ہو اور بطور اداکارہ میرے کردار کو سمجھ پائے۔مہوش حیات نے کہا کہ لازمی نہیں کہ میرا ہونے والا شوہر بہت زیادہ امیر ہو لیکن معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے تاکہ میرے کچھ ناز نخرے اٹھا سکے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...