واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں دوسری مرتبہ صدر کے لیے منتخب ہونے والے ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین صدر ہیں۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جون 2024 تک ٹرمپ کی دولت 21 کھرب 40 ارب روپے (7 ارب 70کروڑ ڈالر) ہے۔ اس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیرترین صدر تھے۔ ٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991کے بوئنگ 757 کے بھی مالک ہیں جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، وہ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا کانگریس نے دو بار مواخذہ کیا ہے۔ گارڈین کے مطابق ٹرمپ کو تاریخ کا بدترین امریکی صدر قرار دیا گیا اور امریکی تاریخ کے بوڑھے ترین صدرکا اعزاز بھی ٹرمپ کا ہی ہے، وہ 20 جنوری 2025 کو 78 سال221 دن کی عمر میں حلف اٹھائیں گے جب کہ جوبائیڈن نے 78 سال61 دن کی عمر میں حلف اٹھایا تھا۔ فوربز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایک بزنس مین، رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار بننے سے لیکر ملک کے پہلے امریکی صدر بن گئے جنہیں سزا یافتہ مجرم قرار دیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
سلمان خان نے والد کی پہلی موٹر سائیکل کی جھلک دکھا دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی موٹر سائیکل کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔سلمان خان...
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...