نئی دہلی(این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”سکندر”کی شوٹنگ حیدرآباد میں دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی اور سلمان خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سیٹ پر انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شوٹنگ ایک محل نما ہوٹل میں ہو رہی ہے، جسے تقریباً ایک قلعے کی طرح سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان کی سیکیورٹی کے لیے چار تہوں پر مشتمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں NSGکمانڈوز، پولیس اہلکار اور نجی سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ حیدرآباد اور ممبئی پولیس کے تعاون سے سلمان خان کے آس پاس 50سے 70سیکیورٹی اہلکار ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ ہوٹل میں داخلے پر بھی دو سطح کی جانچ کی جاتی ہے، اور تمام عملے کی روزانہ جانچ پڑتال ہوتی ہے۔اس شیڈول کے دوران سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ راشمیکا مندانا پر دو خصوصی گانوں کی فلمبندی بھی شامل ہے۔ ان گانوں کو بڑے پیمانے پر فلمایا جا رہا ہے اور ان میں سلمان اور راشمیکا کی کیمسٹری کو اجاگر کیا جائے گا۔یہ سخت حفاظتی انتظامات سلمان خان کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے باعث کیے گئے ہیں، جو کہ کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس دھمکی کے بعد حکومت نے سلمان خان کو Y-کیٹیگری سیکیورٹی فراہم کی ہے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...