ملتان (این این آئی)ملتان شہر رات میں بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ادھر دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبرپورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...