اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔ای پاسپورٹ (36 صفحات) 5 سال کیلئے نا رمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہو گی۔ 75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کیلئے فیس 15 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے 10 سال کیلئے ہو گی۔36 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) پاسپورٹ 5 سال 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیلئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔ 72 صفحات 10 سال کیلئے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ فیس 6700 روپے، ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپیاور فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔ 72 صفحات 5 سال کیلئے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13ہزار 500 روپے فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے، 100 صفحات ایم آر پی فیس نارمل 9ہزار روپے ارجنٹ 18 ہزار روپے فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔10 سال کیلئے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کیلئے بھی الگ الگ فیس مقرر کر دی گئیں ہیں، پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 54 ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول ہو گی۔
مقبول خبریں
27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو نمایاں مواقع فراہم کئے جائیں...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں...
وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی...
نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری...
ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک
کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔نجی وی...