کوئٹہ (این این آئی)پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرتے۔بلوچستان میں پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام دو روزہ امن جرگے کے آخری روز محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں سے صوبائی انتظامی اختیارات صوبائی انتظامیہ کو واپس کیے جائیں۔۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر بلوچستان کو عملاً وفاقی علاقے میں تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی مداخلت نے صوبے کی آئینی صوبائی خودمختاری، انتظامی اتھارٹی کو مفلوج کیا ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبے کی صوبائی حیثیت اور خودمختاری بحال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...