کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں 26 شہادتوں اور 62 افرادکے زخمی ہونے کے واقعے پر پیر سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے مطابق 13 نومبر تک سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔خودکش حملے بعد سکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس کے بعد تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پرضروری وسائل کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پولیس اور لیویز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او ریلوے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...