آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیر خزانہ

0
35

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ کراچی میں پاکستان اسٹارٹ اپ سمٹ کیلئے وڈیو پیغام میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کو بہتر کرنے کے لئے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔ جب مختلف حکومتی، مالیاتی، اور کاروباری ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مؤثر انداز میں رابطے میں ہوتے ہیں، تو اس سے منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی رفتار میں بہتری آتی ہے۔ اس سے نہ صرف فیصلے جلدی ہوتے ہیں بلکہ وسائل کا درست اور مؤثر استعمال بھی ممکن ہوتا ہے، جو اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون پالیسیوں کے نفاذ، سرمایہ کاروں کی سہولت، اور عوامی بہبود کے پروگراموں میں کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک ہے، معیشت کی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے اداروں کیدرمیان رابطیمضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے، آئی ٹی کے ذریعے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ریاض میں منعقدہ کانفرنس کا تھیم آرٹیفشل سپر انٹیلی جنس تھا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی آئی ہے، معیشت میں بہتری کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں لیکن سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک اور اس میں تسلسل برقرار رکھنا ہے، نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاموں کو توسیع دیں۔