اسلام آباد/پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کیلئے (کل) جمعہ کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اہم پیغام ارکان اسمبلی کو پہنچائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہری پور میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات کرکے احتجاج کی کال پر تبادلہ خیال کیا۔علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کی ملاقات میں صوبائی وزرا اور وکلا بھی موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو اسلام آباد لانے کا فیصلہ کیا اور مرکزی و صوبائی قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا۔رہنماؤں نے ملاقات میں احتجاج ہر صورت کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وضاحت دی کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور تحریک کے بے گناہ کارکنوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔ادھر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کردیا کہ عمران نے حکم دیا ہے، وہ اس پر لبیک کہیں گے، عمران خان باس ہیں، وہ حکم دیتے ہیں، ہم اس کی پیروی کرتے ہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے لیے کھڑے ہوں، نوجوان نسل کے لیے بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ آپ لوگوں نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا ہے۔انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے، 24 نومبر کی تاریخ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں، پیغام دیا کہ ابھی سے گھروں میں بیٹھ کر منصوبہ بندی شروع کردیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے نوجوان بھی 24 نومبر کے لیے تیاری پکڑ لیں، کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی فائنل احتجاج کی کال ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...