کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔شرجیل میمن اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جس کے بعد عدالت نے درخواست کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔