لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہرمعاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔برداشت کے عالمی دن پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ نے اپنی زندگی میں رواداری، برداشت کی شاندار مثالیں قائم کیں، ہمیں ان پر عمل کرنا ہے، رواداری، احترام اور برداشت کامیاب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا مختلف عقائد، ثقافتوں اور نظریات کا امتزاج ہے سب کا احترام لازم ہے، قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں برداشت و ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہر معاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے، ایسا معاشرہ ترجیح ہے جو ہر شہری کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کرے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ اختلافات قبول کریں، ایک دوسرے کے لیے برداشت، عزت و احترام کو فروغ دیں، پاکستان کو امن، رواداری، اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...