اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے حملے میں شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...