میکسیکو سٹی (این این آئی)ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے مس یونیورس 2024ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میکسیکو سٹی میں ہوئی تقریب میں وکٹوریا نے 120 سے زائد ملکوں کی حسیناؤں پر سبقت حاصل کی، وکٹوریا مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔21سالہ وکٹوریا کے جائیر نے 2023ء کی مس یونیورس، نکاراگوا کی شیئنس پیلاسیوس سے تاج وصول کیا۔وکٹوریا مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ڈنمارک کی ماڈل ہے۔اس سے پہلے کسی ڈنمارک کی امیدوار نے 61 سال قبل مس یونیورس کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی تھی۔وکٹوریا کے جائیر پیشے کے اعتبار سے ایک ماہر رقاصہ اور بیوٹی انٹرپرینیور ہیں، وہ ذہنی صحت اور جانوروں کے حقوق کے لیے فعال ہیں اور مستقبل میں وکالت کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی خواہش مند ہیں۔
مقبول خبریں
راولپنڈی میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ڈویژن میںکل منگل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم کی صورتِ حال...
اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا: اسٹیٹ بینک
کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا ہے۔جاری کیے...
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری...
30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی’ شیخ رشیدکی پیش گوئی
راولپنڈی(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں...
شیخ وقاص نے احتجاج سے قبل کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان مسترد...
اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔نجی ٹی...