اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا نالج کوریڈور پروگرام تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ پروگرام نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں معاون ہے بلکہ پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔پیر کو یو ایس ایڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے سات دہائیوں پر محیط پاک امریکا تعلقات کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویریاکیٹ سوم وونگسیر بھی موجود تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں، خصوصا تعلیم، انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، یہ باہمی تعاون نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرے گا بلکہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن کا قیام کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اپنی سٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر خطے میں رابطہ کاری اور ترقی کے لیے شراکت دار ہے، پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی احترام اور مشترکہ مقاصد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...