اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2025کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے، حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبرتک جاری رہے گی جبکہ قرعہ اندازی 6 دسمبرکو ہوگی۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع کردی گئی جو 3 دسمبر2024 تک جاری رہے گی جبکہ حج کی قرعہ اندازی 6 دسمبرکو ہوگی۔ریگولر سکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی، سپانسر شپ سکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سپانسر شپ سکیم کے ذریعے کسی نامزد بینک میں ڈالرز میں رقم بھجوا سکیں گے۔ 6 دسمبر، 2025 تک کار آمد پاکستانی پاسپورٹ اور 12 فروری 2013 سے پہلے پیدا ہونے والے مسلمان درخواست دینے کے اہل ہیں۔سعودی ہدایات کے مطابق حج پر روانگی مطلوبہ جسمانی صحت سے مشروط ہے جبکہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج فارم کا حصہ ہے۔بیرون ملک مقیم درخواست گزار میڈیکل سرٹیفکیٹ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر کے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ بینک میں بھجوائیں۔ایک گروپ کے تمام افراد کیلئے یکساں حج پیکیج (لانگ یا شارٹ)منتخب کرنالازم ہے۔قرعہ اندازی کے بعد پیکج میں تبدیلی قابل قبول نہ ہو گی۔بنیادی حج پیکج میں محرم رشتہ داروں پر مشتمل 4 تا 6 افراد کے لیے فیملی روم کی سہولت موجود ہوگی۔ حج درخواست فارم میں فیملی کا انتخاب کرناہو گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی رو سے خواتین حلف نامہ دینے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ کے ساتھ بغیر محرم حج درخواست دے سکتی ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ (یاٹو کن)، شناختی کارڈ، ب فارم کی فوٹو کاپیاں اور نیلے پس منظر والی پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ بنک سے رابطہ کریں۔فارم جمع کرواتے وقت تفصیلی شرائط و ضوابط بغور پڑھ لیں۔ درخواست پر اسیس کر واکر کمپیوٹرائزڈر سید اور حج درخواست نمبر ضرور حاصل کریں۔درخواست گزار وزارت کی ویب سائٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکاونٹس ضرور فالو کریں تا کہ تمام معلومات ہر وقت دستیاب ہو سکیں۔ریگولر حج سکیم کے درخواست گزار گھر بیٹھے وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن حج درخواست اور واجبات جمع کروا سکتے ہیں۔درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل رقم واپس لینے کی صورت میں کوئی کٹوتی نہیں ہو گی تاہم قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہو گی جبکہ 10 فروری تک تیسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہو گی۔ 10 فروری کے بعد حج پر روانہ نہ ہونے کی صور ت میں خرچ شدہ رقم کی کٹوتی کے بعد بقیہ رقم واپس کی جائے گی۔ درخواست گزار کے فوت ہوجانے کی صورت میں رقم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے درخواست گزاروں کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...