واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے چھ سینیئر حکام پر پابندیاں لگا دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان امریکی وزارت خزانہ نے گزشتہ روز کیا ۔ فلسطینی مزاحمتی گروپ جس کے ساتھ امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی ہو جائے اور اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکیں۔وزارت خزانہ نے ان نئی پابندیوں کے حوالے سے کہا جن رہنمائوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں یہ غزہ سے باہر ہیں، ان کے علاوہ ان میں حماس کے عسکری ونگ کے سینیئر رہنما ہیں۔ علاوہ ازیں حماس کے لیے فنڈز جمع کرنے والے بھی ان میں شامل ہیں۔ یہ پابندیاں لگانے کا مقصد امریکی محکمہ خزانہ نے حماس کی فنڈنگ میں رخنہ ڈالنا بتایا ہے۔ان میں حماس کے عسکری ونگ کے عبدالرحمان اسماعیل اور عبدالرحمان غنیمت ، ان دنوں ترکیہ میں مقیم ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ کئی کامیاب عسکری کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ ترکیہ میں ہی موجود دو اور رہنما ہیں جو روس کے ساتھ امور کو دیکھنے کے ذمہ دار ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...