نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان کے موجودہ سپراسٹار کرکٹرز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بولی لگائی گئی ہے۔بھارتی ویب سائٹ نے اس حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق اے آئی کی مدد سے جب انڈیم پریمیئر لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی توپاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہد آفریدی ممکنہ طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے اور ان کی قیمت 15 کروڑ بھارتی روپے مقرر کی گئی۔اے آئی پروگرام میں مزید پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ قدر جانچی گئی اور آئی پی ایل کے معاوضے کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو اے آئی نے بابراعظم کی بھی اچھی بولی لگائی اور وہ 12 کروڑ بھارتی روپے میں بکے۔اس کے علاوہ محمد رضوان اور حارث رؤف کے لیے 10 10 کروڑ، شاداب خان 8 کروڑ، فخر زمان 6 کروڑ اور امام الحق کو 3 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگائی گئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...