لاہور(این این آئی)اداکارہ فائزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ محبت اگر مل جائے تو اس میں برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں۔شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فائزہ گیلانی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران محبت اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔یکطرفہ محبت کے سوال پر فائزہ نے کہا کہ محبت اگر مل جائے تو کمزور ہوجاتی ہے محبوب کی برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں، ہم میں سے مکمل تو کوئی بھی نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہم یکطرفہ محبت میں وہ سب کچھ نظرانداز کرتے ہیں جو محبوب کے ملنے کے بعد نظر آنے لگ جاتی ہیں۔فائزہ گیلانی نے اپنے ماضی سے متعلق بتایا کہ میں جب میڈیا نئی تھی حفیظ طاہر بچوں کے ڈرامے کیا کرتے تھے ہم بچے تھے تو اداکاروں کی تعریف کیا کرتے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ اپنے آئیڈیل کے قریب مت جانا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت ان کی بات سن کر حیرت ہوئی تھی یہ کیا بات ہوئی لیکن اب احساس ہوتا ہے یہ بات ٹھیک ہے۔حاضرین کے سوال کے جواب میں فائزہ نے کہا کہ عمران اشرف کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آیا اور لڑکیوں میں مجھے عظمیٰ حسن اور مامیہ کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...