ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی موٹر سائیکل کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔سلمان خان اکثر ممبئی کی سڑکوں پر شاندار موٹر سائیکلوں پر نظر آتے ہیں، ان کے مداحوں کو بھی معلوم ہو گیا ہے کہ ان کا موٹر سائیکلوں کا شوق کہاں سے آیا۔ کیونکہ سلمان خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اپنے والد اور مشہور شاعر سلیم خان کے ساتھ ان کی پہلی موٹر سائیکل کی جھلک دکھلا دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کے والد سلیم خان کو موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں سلمان خود اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھے پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں، اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ”والد کی پہلی موٹر سائیکل، ٹرایمف ٹائیگر 100، 1956”۔تصاویر میں سلمان خان گرے ٹی شرٹ، جینز اور سیاہ کیپ پہنے ہوئے ہیں، جبکہ سلیم خان سفید شرٹ اور پتلون میں نظر آ رہے ہیں۔باپ بیٹے نے لان میں موٹر سائیکل کے ساتھ پوز دیے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...