لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل فرینڈز بنانے کا مقابلہ ہوا کرتا تھا۔حال ہی میں انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جاوید شیخ، شاہد اور میرے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، جس میں ہمیشہ میری جیت ہوتی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاوید شیخ اور شاہد اس لیے مجھ سے ہار جاتے تھے کیونکہ وہ شادیاں کر لیتے تھے جبکہ میں شادی پر یقین نہیں رکھتا۔فلم ساز نے کہا کہ میں انگریزوں کی طرح لڑکیوں سے صرف دوستیاں کرتا تھا لیکن میں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیونکہ مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی۔سید نور نے بتایا کہ بعد ازاں جب مجھے صائمہ سے محبت ہوئی تو میں نے ان سے شادی کر لی، جس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...