لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی فیملی کے بارے میں دیے گئے انٹرویوز کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اْنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں نے کینسر کا شکار ہونے کے بعد اپنے گھر والوں سے دوری اخیتار کر لی اور اب اکیلا ہی رہتا ہوں۔ بعد ازاں فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا اپنی پوری فیملی کی طرف سے ایک وضاحتی بیان سامنے آیا جس میں اْنہوں نے اپنے والدین کے درمیان شادی کے 35 سال بعد علیحدگی ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔اب فردوس جمال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میرے اہلِ خانہ نے مجھے گھر سے نہیں نکالا، میں خود الگ ہوا ہوں، میں نے آج تک اصل بات کسی کو نہیں بتائی، لیکن میرا اور اہلیہ کا اختلاف گھر کی ایک عورت کی وجہ سے ہوا۔جس کے بعد اب اداکار کے بیٹے بازل فردوس نے اپنے ایک پیغام میں یوٹیوبرز کو اپنے خاندان کو بدنام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی خبروں میں ہمارے خاندان کی تصاویر کا استعمال بند کریں۔بازل فردوس نے کہا ہے کہ ہماری فیملی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ہماری ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں میری بیوی، میری والدہ اور میری بہنوں کی تصاویر بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...