اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا مربوط اور پْر عزم کارواں پورے پاکستان کی آواز بنے گا۔ جمعہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ” آرٹ آف پرنٹنگ ”ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی اْن اقوام کا مقدر بنتی ہے جن کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور تڑپ ہوتی ہے۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے بچوں کونیک، صالح اور کامیاب انسان بنانے کی اس کوشش پر رانا مشہود نے علامہ اقبال ا وپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو مبارکباد ددی۔انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینرز میں انہیں وہ پاکستان نظر آرہا ہے جس کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح نے جدوجہد کی، جس کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اورجس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھیں۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی پارلیمانی سیکرٹری، وجیہہ اکرم نے بطور مہمان اعزاز تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی دولت سے نہیں، بچوں کو اچھا شہری بنانے سے ملتی ہے۔ وجیہہ اکرم نے کہا کہ قوم کی تعمیر کی اس جدوجہد میں وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دیگر پارٹنر آرگنائزیشنز کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...