کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالی کو کیا جواب دوں گی؟۔ایک حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی اور کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے، اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا میں نے کیا ہے وہ کوئی اور بھی کرے، ایک طویل عرصے سے ذہنی صحت پر بات کرنے کو ممنوع سمجھا جاتا تھا، شکر ہے کہ اب ایسا نہیں ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ مجھے اپنی شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ میں کل اللہ تعالی کو کیا منہ دکھاؤں گی؟ وہ مجھ سے سوال کریں گے تو کیا کہوں گی کہ میں نے کچھ فلمیں کیں اور بہت سارے پیسے کمائے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے سوٹ نہیں کرتا، میں ایسی نہیں ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کے چہروں پر ہنسی لا سکوں اور میری سوشل میڈیا پوسٹ سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی آتی ہے، یہ جان کر مجھے خوشی ہے، وہ جان سکتے ہیں کہ ذہنی صحت ایک عام مسئلہ ہے جس پر وہ بات کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...