لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ و میزبان فضا ء علی نے کہا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور اس کیلئے وہ قدرتی مصنوعات جس میں فائدے ہیں استعمال کرتی ہوں،شہد ،زیتون اور کھجورکھانا میرے معمول میں شامل ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں بالکل بھی نہیں کھاتی بلکہ بڑی اعتدال پسند ہوں ،دوپہر اور رات کے کھانے سلاد لازمی استعمال کرتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اگر میں دو لفظوں میں بات کروں تو میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں کیونکہ اس سے انصاف صرف خوبصورت نظر نہیںآتابلکہ آپ کی صحت بھی ٹھیک رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے جب بھی میری فٹنس کا راز پوچھا جاتا ہے تو میں یہی بتاتی ہوں کہ یہ آپ کے اپنے اندر موجود ہے کہ آپ خود کو کس طرح فٹ رکھنا چاہتے ہیں ۔فضا ء علی نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ اتنا اچھا نہیں رہا تاہم اگر کبھی اچھا پراجیکٹ ملا تو پھر سوچ بچار کروں گی لیکن اس کے لئے مشاورت سے ہی کوئی قدم اٹھائوں گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...