کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور خواتین کو مشورے بھی دیے۔اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے، میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں۔انہوں نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں، جلدی شادی پر یہ ہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہوجاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن آپ کی اپنی شخصیت اور زندگی پر اثر پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نظر میں شادی کی ٹھیک عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، سمجھدار ہوجائیں اور پھر شادی کریں ورنہ آپ کیلئے بہت مشکل ہو جاتی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...