اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت،سفیر اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دن پر یو اے ای کے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ یو اے ای کا قومی دن پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پیر کوکامتحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ یہ دن اس عظیم ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی علامت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت نے انتھک محنت اور عزم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا مقام بنایا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، یو ای اے نے ہمیشہ ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یو ای اے کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات بڑھتے روابط کا ثبوت ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ دعا گو ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...