لاہور(این این آئی)سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ سمیت فیصل قریشی طویل عرصے بعد جلد ہی بڑے پردے پر واپسی کرنے والے ہیں، ان کی آنے والی فلم’ ‘دیمک’ ‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔رافع راشدی کی ہدایت کردہ فلم ‘دیمک’ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور ان کی بطور لکھاری یہ پہلی فلم ہوگی۔فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں اگرچہ فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔ٹیزر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ڈارک ہارر فلم کی ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم عندیہ دیا گیا کہ اسے جلد سینمائوں میں پیش کردیا جائے گا۔فلم کی کہانی سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم نام اور جاری کیے گئے ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو ڈارک ہارر سمیت ایکشن بھی دیکھنے کو ملے گا۔’دیمک’ کے ذریعے ثمینہ پیرزادہ اور بشریٰ انصاری جیسی اداکارائیں طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں جب کہ فیصل قریشی بھی کئی سال بعد فلم میں دکھائی دیں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم کو آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے عید الفطر پر بھی ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...